Header Ads Widget

استاد اور شاگرد کے درمیان مکالمہ


  • https://www.paktaleem.online/2024/03/blog-post_10.html

  •  استاد: اشرف ذرا ادھر آو۔بات سنو!
  • اشرف: جی ماسٹر صاحب فرمائے !
  • استاد:کیوں کیا بات ہے؟کچھ پریشان لگ رہیے ہو۔
  • اشرف: جناب! کیا عرض کروں میرا بستہ گم ہو گیا ہے گھنٹہ بھر سے تلاش کر رہا ہوں مگر کوئی سراغ نہیں ملا۔
  • استاد:کہا رکھا تھا تم نے؟
  • اشرف:جناب! میں کلاس میں رکھ کر ذرا باہر چلا گیا تھا واپس آیا تو بستہ غائب تھا۔
  • استاد:کیا کلاس کے لڑکوں سے دریافت کیا تھا۔
  • اشرف: سبھی سے پوچھ چکا ہوں مگر کوئی بھی مجھے نہیں بتاتا۔
  • استاد: باہر جاتے وقت تمہیں کسی نہ کسی کے سپرد کر کے جانا چاہیے تھا۔
  • اشرف: ہاں جناب مجھ سے واقعی بھول ہو گئی میرا خیال تھا کہ کون اٹھا لے جائے گا۔
  • استاد: بھائی احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ کلاس سے باہر جاتے وقت اپنی چیزیں اپنے کسی ساتھی کے حوالے کر کے جانا چاہیے اگر تم نے ایسا کیا ہوتا تو اس وقت تمہیں پریشانی نہ ہوتی۔
  • اشرف: جی ہاں ماسٹر صاحب! ائندہ کے لیے میں ایسی غلطی کبھی نہ کروں گا۔
  • استاد: اچھا اب جاؤ اور دوبارہ تلاش کرو مل ہی جائے گا۔
  • (اشرف چلا جاتا ہے)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے