درخواست لکھنے کا طریقہ:
* درخواست لکھنے کے لیے سب سے پہلے افسر یا عہدے لکھا جاتا ہے۔
* دوسری سطر کے عین درمیان میں " جناب اعلی " کا الفاظ لکھیں۔
* نئی سطر سے " گزارش ہے " لکھ کر اپنی درخواست لکھنا شروع کریں۔
* جس افسر کے نام درخواست لکھی جائے اس کے عہدے اور ادب کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔
* درخواست کا مضمون مودبانہ اور دعائیہ الفاظ پر ختم کرنا چاہیے۔
* اخر میں " العارض یا درخواست گزار" کے الفاظ لکھ کر نیچے اپنا نام اور پورا پتہ مع تاریخ لکھی۔
* طلبہ اور طالبات نام کے ساتھ اپنا رول نمبر جماعت اور فریق اور سکول کا نام لکھیے کمرہ امتحان میں اپنا نام اور پتے کی بجائے صرف رول نمبر لکھیں۔
0 تبصرے