Header Ads Widget

قائد اعظم پر مضمون

 قائد اعظم محمد علی جناح 

 :ابتدائی زندگی 

پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔آپ کے والد محترم ایک تاجر تھے۔ محمد علی جناح کی ابتدائی تعلیم ایک مکتب میں ہوئی۔جہاں انہوں نے قرآن پاک اور اردو کے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔مزید تعلیم کے لئے بمبئی بھیجا گیا۔لیکن تھوڑے ہی عرصے بعد انہیں واپس بلایا گیا اس لئے کہ والد کا اپنے بیٹے سے بے انتہا پیار تھا۔اور اس کی جدائی برداشت نہ کر سکتے تھے۔چنانچہ محمد علی جناح کو ایک ہائی سکول میں داخل کرایا گیا اور یہاں سے انہوں نے میٹرک پاس کیا۔


https://www.paktaleem.online/2024/02/blog-post_27.html


: اعلٰی تعلیم

محمد علی جناح کے والد کا ارادہ تھا کہ ان کے ساتھ کاروبار میں شامل ہو اور ان کا ہاتھ بٹائے۔لیکن محمد علی جناح بچپن سے ایک ذہین بچہ تھا۔ اس لیے ایک دوست کے مشورے پر والد نے اپنے بیٹے کو مزید تعلیم کے لئے اپنے سے جدا کر کے انگلستان بھیجا۔اس وقت ان کی عمر 16 سال تھی۔

: انگلستان میں قیام

انگلستان کے قیام کے دوران محمد علی جناح نے دوسرے طالب علموں کے برعکس روشن اختیار کی۔وہ بے حد محنتی تھے سستی اور تفریحوں سے کنارہ کش ہو کر پوری توجہ تعلیم پر دیتے تھے۔انہوں نے بیرسٹر کا امتحان میں نمایاں کامیابی سے پاس کیا۔

 :سیاسی دلچسپی 

انگلستان میں قیام کے دوران محمد علی جناح کے سیاسی شعور کا زمانہ تھا۔انہوں نے سیاست میں دلچسپی لینا شروع کی اور کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔اس طرح  آپ سیاست کے میدان میں اترے۔ساتھ ہی وہ مسلمانوں اور ہندوؤں کے اتحاد کے قائل تھے۔لیکن یہ صورتحال زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی۔آخر آپ نے محسوس کیا کہ دونوں قوموں کا اتحاد مسلمانوں کے لیے نقصان دہ ہے۔اتحاد کے لئے ہندوؤں اکثریت اپنی تنگ نظری ترک کرنے کو تیار نہیں تھے۔ آخر وہ مسلم لیگ میں شامل ہو گئے۔

 :قیام پاکستان کا مطالبہ 

اب وہ زمانہ ہے کے کانگریس اور مسلم لیگ کے اختلافات خاصے بڑھ چکے تھے۔ اور اسی وقت قیام پاکستان کا مطالبہ زور پکڑ نے لگا۔ قیام پاکستان کامطالبہ قرار داد لاہور کی صورت میں 1940 میں پہلی بار پیش کیا گیا ۔تمام مخالفتوں کے باوجود 14 اگست 1947 کو یہ خواب پورا ہوا ۔اور مسلمانوں کا ایک علیحدہ وطن پاکستان قائم ہوا۔قائد اعظم محمد علی جناح اس کے پہلے گورنر جنرل مقرر ہوئے۔ وہ اس عمر اور صحت میں بھی روزانہ کام کرتے رہے۔لیکن 11ستمبر 1948ء کی وہ رات آپہنچی جس نے ملت اسلامیہ کے اس محسن کو ھم سے جدا کیا۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے