ضرورت ایجاد کی ماں ہے کہانی
کسی گاؤں میں سرسبز درختوں اور لہلہاتے کھیتوں کے درمیان سے ایک شفاف ندی بہتی تھی۔ ندی پر کوئی بھی پل نہیں تھا۔ بلکہ اس کے بجائے صرف لکڑی کے ایک لٹھ دونوں کناروں پر رکھی ہوئی تھی۔ جو کہ پل کے کام کر دیتی تھی ۔ انسان وحیوان سبھی اس لٹھ پہ سے گزرتے تھے۔ ایک دن ایک بکری لکڑی کے پل کے اوپر سے گزر رہی تھی۔ ابھی درمیان میں ہی پہنچی تھی۔ کہ اس وقت دوسری طرف سے ایک اور بکری بھی وہاں پہنچ گئی۔ دونوں بکریوں کے لیے عجیب صورتحال تھی نہ تو اگے جا سکتے تھے۔ اور نہ ہی پیچھے مڑ سکتے تھے۔ کیونکہ اسی طرح ندی میں گرنے کا خطرہ تھا ۔ دونوں نے عقلمندی کا مظاہرہ کیا ایک بکری نیچے بیٹھ گئی اور دوسری اس کے اوپر سے گزر گئی اور صحیح سلامت کنارے پہنچ گئی اسی طرح دوسری بکری اٹھی اور آرام سے کنارے پر پہنچ گئی۔ اس طرح دونوں بکریوں نے عقلمندی سے کام لیا اور کنارے پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر اگر وہ لڑ پڑتی تو کسی کی جان بھی جا سکتی تھی۔
نتیجہ: ہر کام پورے سوچ بچار سے کرنا چاہیے۔
انگور کھٹے ہیں کی کہانی
0 تبصرے